بریگیڈیئر عارف آفریدی کا اپنے آبائی علاقے آمد،عوام کا پرتپاک استقبال

20200718_104954-scaled-e1595068809621.jpg
ذاکر آفریدی
باڑہ:بریگیڈیئر ملک محمد عارف  آفریدی کی باڑہ منڈی کس اپنے آبائی علاقے آمد پر عوام نے اُن کا پرتپاک استقبال کردیا ۔
مقامی لوگوں  نے اپنے علاقے کے آمد پر اُن کو بریگیڈیئر بنے پر مبارکباد دی ۔عوام نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے علاقے سے ہمارا ہی سپوت بریگیڈئر بن گیا، جو قوم سپاہ کے ساتھ پوری آفریدی قبیلے کے لئے اعزاز اور فخر کی  بات ہے۔
بریگیڈئر ملک محمد عارف کرنل رینک سے بریگیڈئر رینک کو پروموٹ ہوگئے تھے ۔ باڑہ تحصیل میں بریگیڈئر رینک تک پہنچنے والے قوم سپاہ کے پہلے پاک فوج کے افسر ہے ۔
اس موقع پر سابقہ امیدوار قومی اسمبلی الحاج شرمت خان نے  بریگیڈئر ملک محمد عارف آفریدی کو مبارکباد دی۔ قوم سپاہ کے مشران او کشران نے بھی بریگیڈئر ملک محمد عارف کو مبارک باد دی ۔
یاد رہے کہ بریگیڈئر ملک محمد عارف چیف اف سپاہ ملک محمد علی آفریدی کے بھائی ،انسپکٹر اف پولیس ملک عابد آفریدی کے بھائی ہے۔ان کا تعلق ضلع خیبر تحصیل باڑہ  آفریدی قبیلے کے قوم  سپاہ سے ان کا تعلق ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top