پشاور:ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی انیتہ محسود نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے کرونا وباء کے دوان اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچائی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دستخطی مہم میں شرکت کے دوران کہی۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان مسیحاوں نے کرونا وباء میں خود فرنٹ لائن پر رہے لیکن دن رات عوام کو طبی سہولیات دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،ہسپتالوں کو جتنے بھی مریض گئے تو ڈاکٹروں اور دوسرے عملے نے اپنی صحت کو ایک سائیڈ پر رکھ کر مریضوں کی دیکھ بھال کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے ہمارے ساتھ وہ سہولیات نہیں ہے کہ ڈاکٹر اپنے آپ کو پوری طریقے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن انہوں نے ان تمام تر مشکلات کے ہوتے ہوئے لوگوں کا بہت خیال رکھا ہے۔
انیتہ محسود نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ عوام میں کروناوائرس کے حوالے زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرسکے تا کہ جلد سے جلد اس ناگہانی مرض سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوجائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیس ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس کی پھیلاﺅ کی روک تھام ممکن ہوجائیں۔
طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دستخطی مہم کا انعقاد سماجی تنظیم (زمونگ جوندون) کیجانب سے کیاگیا تھا جس کا مقصد کرونا وباء کے دوران مثالی کارکردگی پرڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کو سلام پیش کرنا تھا۔