اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،شازیہ اورنگزیب

ANP-Women-office-bearers-meeting-1-scaled-e1594234530274.jpg

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے خواتین کارکنان و عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بدحالی،کمرتوڑ مہنگائی، 18 ویں ترمیم کے خلاف سازشیں اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف 11جولائی بروز ہفتہ سہ پہر دو بجے پشاور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائیگا۔

اس بات کا فیصلہ باچاخان مرکز پشاور میں بروز بدھ ایک اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہین ضمیر، رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ وحید ہوتی،نائب صدر مردان نازیہ شاہ، نائب صدر صوابی ڈاکٹر تسلیم،نائب صدر پشاور روزینہ خان،نائب صدر نوشہرہ سلیمہ جہانگیر،جائنٹ سیکرٹری پشاور زیبا آفریدی سمیت دیگر عہدیداران، مرکزی و صوبائی کونسل اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج میں اراکین پارلیمنٹ،صوبائی عہدیداران، مرکزی و صوبائی کونسل اراکین سمیت دیگر کارکنان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ضلعی نائب صدر مردان سیدہ نازیہ شاہ کو احتجاج کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کیا اور وہ تمام انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top