جامعہ پشاور کا سنٹر فار گلوبل سٹرٹیجک سٹیڈیز کے ساتھ معاہدہ

f848cd83-4eee-4a8c-9362-54c5286185ae.jpg

پشاور:جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیاء،چین اور روس نے سنٹر فار گلوبل سٹرٹیجک سٹیڈیز نے سی جی ایس ایس کارنر کے قیام کی بابت ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں سنٹرز مشترکہ مکالمے،سمینار اور ایونٹ منعقد کرے گی۔

جامعہ پشاور کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں پیر کے روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سنٹر فار گلوبل سٹریجک سٹیڈیز کی نائب صدر ریٹائرڈ میجر جرنل حافظ مسرور احمد اور جامعہ پشاور کے ڈائریکڑ ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر شبیر احمد خان نے دستخط کئے ۔

کارنر کے ذریعے دونوں سنٹر کی مطبوعات سے طلباء و طالبات اور سکالرز استفادہ کرسکیں گے جب کہ کارنر کی بابت اسکالرز اور ماہر امور طلباء و طالبات سے مکالمہ بھی کرسکیں گے جبکہ اسی کارنر کے زیر اہتمام دونوں ادارے انٹرنیشنل انٹرنشپ پروگرام بھی جاری رکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top