اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے،اسفندیار ولی

1915064-AsfandyarWaliKhan-1550723061-418-640x480.jpg
سیدرسول بیٹنی
پشاور:عوامی نیشننل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ
اٹھارویں ترمیم ملک کی بقا اور یکجہتی کی ضامن ہے۔
باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صدر کو اپنے عہدے کا خود احترام کر لینا چاہئے۔ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے
منصب کے خلاف ہے ۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ جو بھی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وہ اس ترمیم کے خلاف بات نہیں کرے گا۔ سارے صوبے اس ترمیم سے مطمئن ہیں اور سب کے مفاد اس سے وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صدر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ سارے ملک کا سربراہ ہوتا ہے پھر بھی اگر ان کو شوق ہے تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عملی طور پر سیاست میں آجائیں۔
اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صوبوں کے منشاء کے خلاف بات کرنا صدر کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔ انہیں ہر حال میں صوبوں کے مفادات کا خیال رکھنا ہوتا ہے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنی ہوتی ہے۔

اے این پی کے مرکزی صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے صدر کو اپنے منصب کا احساس ہی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top