ضلع صوابی کے گاؤں شاہ منصور کی ‘وصال فیملی’

6ceb5ebc-de4c-43a1-9ab4-a65687bef18a.jpg

بخت زمان یوسفزئی: تجزیہ کار

ضلع صوابی کے گاؤں شاہ منصور کی “وصال فیملی” خدمت خلق اور انسانیت سے محبت کی بہترین مثال قائم کرتے ہوۓ صوبہ بھر میں اب تک ۳۲۰۰ سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے ، اس کے علاوہ ضلع صوابی میں درجنوں مساجد تعمیر کرنے کے علاوہ آجکل مساجد کو سینی ٹائزرز اور صابن فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ نمازی کورونا وائرس سے خود کو محفوظ اور اس کا پھیلاؤ روک سکیں۔

علاقے کے سماجی کارکن حاجی وصال محمد کی زیر سرپرستی کام کرنے والی وصال فیملی کی جانب سے صرف گذشتہ ایک ماہ کے دوران تین ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن دیا جا چکا ہے جس میں آٹا، دالیں ، چاول، چینی، کھجور، گھی اور بیسن شامل ہیں۔ راشن وصول کرنے والوں میں ضلع صوابی کے ۱۷۰۰ خاندانوں کے علاوہ پورے صوبے سے ایسے خاندان شامل ہیں جن کے کفیل اب اس دنیا میں نہیں یا وہ محنت مزدوری کی سکت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ حاجی وصال محمد کی زیر نگرانی مساجد کی تعمیر، غریب خاندانوں کی کفالت، بلڈ ڈونیشن اور دیگر فلاحی کام عرصہ دراز سے جاری ہیں جبکہ وصال فیملی ۲۰۱۰ کے سیلاب زدگان، آئ ڈی پیز اور روہنگیا مسلمانوں کی داد رسی اور مدد میں بھی پیش پیش رہی۔ اس کے علاوہ علاقے کی چھ سو زائد نوجوانوں کو ملازمت کی غرض سے بیرونی ممالک بھیج چکی ہے۔

حاجی وصال محمد کی صاحبزادے اور فلاحی کاموں کے نگران سلمان وصال نے بتایا کہ فلاحی کاموں کا سلسلہ ماہ رمضان اور لاک ڈاؤن کے بعد بھی جاری رہے گا جبکہ علاقے اور یہاں کے مکینوں کی مدد کے لئے ان سے جتنا ہو سکے گا وہ کریں گے۔

علاقے کے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں اور کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لئے بھی وصال فیملی دن رات کوشاں ہے اور دو سال قبل شاہ منصور زلمی کے نام سے کرکٹ ٹیم بنائی گئ جس میں علاقے کے باصلاحیت لڑکے کھیلتے ہیں۔ یہ ٹیم دو مرتبہ صوابی پریمئر لیگ جیت چکی ہے۔ آج کل سلمان وصال بیرونی ملک بالخصوص خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف فورمز پر اس مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔

“وصال فیملی” کا یہ کار خیر صرف صوابی تک محدود نہیں ہے بلکہ حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر کے غریب گھرانوں میں بھی اشیائے خوردنوش تقسیم کیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ بے روزگار لوگوں کی مدد کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top