تعصب یا انتظامیہ کی نااہلی:باچاخان چوک کی بجائے چرگانو چوک لکھ دیا

107096121_2891918730934405_5667294857612011310_n.jpg
پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے باچاخان چوک پشاور میں انتظامیہ کی جانب سے غلط نام لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بورڈ کو فوری طور پر ہٹا کر درستگی کی جائے،انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سرکاری طور پر چوک کا نام غلط لکھا گیا ہے،پرانے نام لکھ کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ بورڈ کور فوری طور پر ہٹا کر چوک کا سرکاری نام باچاخان چوک کا بورڈ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کے نام پر بنائی گئی یادگاروں کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔ صوبائی حکومت اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرائے۔
ثمرہارون بلور نے متنبہ کیا کہ اگر یہ انسانی غلطی ہے تو فوری درستگی کی جائے اور اگر جان بوجھ کر ارادتاً یہ بورڈ لگایا گیا ہے تو اے این پی تمام قانونی راستے اپنائے گی۔
صوبائی حکومت کی نااہلی نہیں تو اور کیا ہے کہ سرکاری ناموں کی جگہ پرانے ناموں کی تختی لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس بورڈ کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اپنے اسلاف کی قدر جانتے ہیں اورپھر عوامی نیشنل پارٹی خود لائحہ عمل طے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top