آن لائن کلاسز:جامعہ پشاورکے ٹیچرز کا کلاسز سے بائیکاٹ کا فیصلہ

105699574_1155805878108424_75852568008753672_n.jpg
پشاور:پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی پر پابندی مسترد کرتے ہوئے آج ( سوموار) سے آن لائن کلاسز اور امتحانات سمیت ہر قسم تعلیمی سرگرمی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا فیصلہ پیوٹا کی ایگزیکٹیو باڈی کے ایک  ھنگامی اجلاس میں ہوا  جس میں کابینہ کے ارکان آن لائن شریک ہوئے۔
پیوٹا کی میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق نے ‘دی پشاور پوسٹ’ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی صدارت پیوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پابندی ہٹائے جانے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تجدید ملازمت تک بائیکاٹ جاری رہے گا اور تمام مطالبات پورے ہونے تک ٹیچرز کمیونٹی سنٹر کی سامنے دھرنا دینگے ۔
پیوٹا ایگزیکٹیو کی جانب سے اساتذہ کو دھرنے میں شرکت اور اس دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر اور بلخصوص خیبر پښتونخوا کی جامعات کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے گاہے بگاہے سامنے آنے والے اعلامیے ایک جانب یونیورسٹی کی خود مختاری میں مداخلت ہے تو دوسری جانب ان غیر قانونی حکومتی پابندیوں سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی سمیت متعدد اہم اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top