قبائلی ضلع باجوڑ میں "فروٹس فار آل” پروگرام کے تحت شجرکاری کا آغاز

53093738_912744002229618_5150492384424886272_n.jpg

سیدرسول بیٹنی

سلازئی : قبائلی ضلع باجوڑ کی ڈسڑکٹ ایگریکلچر آفیسر ضیاء السلام  نے گاؤں غاخے تحصیل سلارزئی میں "فروٹس فار آل” پروگرام کے تحت مالٹے کا پودا لگاکرضلع باجوڑ میں پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔جس میں انہوں نے مقامی مشران کو 150 کے قریب مالٹے کے درختوں کو اُگانے کیلئے فراہم کیا۔

محکمہ زراعت باجوڑ کے  تعاون سے "فروٹس فارآل” اورکلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو سراہتے ہوئے ڈسڑکٹ ایگریکلچر آفیسرکا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں فروٹس فارآل پروگرام کے تحت پھلدارپودے لگائے جارہے ہیں جس سے کسی کو فروٹس کی کمی نہیں ہوگی اور نہ ہی مارکیٹ سے خریدنے کی ضرورت پیش آئیگی۔

انہوں نے  کہا کہ قبائلی اضلاع کی زمین بہت زرخیزہے یہاں کے میوہ جات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھر میں مشہورہیں۔انہوں نے مقامی  قبائلی مشران اور نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کو کامیاب بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں پھلدار پودے لگانے کا منصوبہ شروع کیاگیاہے جس کے تحت قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے  میں 50 لاکھ پھلدار پودے لگائے جائیں گے ۔

اس موقع پر ضلع باجوڑ کی قبائلی عمائدین ومشران بھی موجود تھے جنہوں موجودہ حکومت کی اس کاوش کو قبائلی اضلاع اور آنے والی نسلوں  کیلئے ایک مفید پروگرام قرار دیا۔

افتتاح کے موقع پر موجود ضلع باجوڑ کے سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما حاجی نزیر ملاخیل نے اس حوالے سے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ موجودہ  حکومت کا یہ منصوبہ قابل تعریف ہے کیونکہ اس سے عام لوگوں درختوں سے محبت کرنے کا جزبہ بیدار ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں احساس ذمہ داری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان درختوں کی وجہ سے ہمیں صاف آب وہوا میسر ہوگا بلکہ جب میوے کے یہ درخت بڑھ جائیں گے اور پھل دینا شروع کردیں گے تو اس سے مقامی لوگوں کی معاشی حالات میں بھی بہتری آئیگی اور خوشحال طریقے سے جی سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top