کرونا کو شکست،پشاور کے صحافی ایس کے سمیع صحتیاب

103628205_603787067184481_801528767442809418_n.jpg

پشاور: سینئرصحافی اور تجزیہ کار ، ایس کے سمیع دوران فرائض سرانجام دیتے ھوئے کرونا وائرس سے متاثر ھو ئے تھے جس کے بعد اُن کے خاندان بھی اس موذی مرض میں مبتلا ھوگئے۔ وہ اپنے گھر میں پچھلے اٹھارہ دن سے قرنطینہ رہیے جبکہ پرائویٹ کنسلٹنٹ اُن کو علاج فراہم کرتا رہا۔

رابطہ کرنے پر ایس کے سمیع نے "دی پشاور پوسٹ” کو  بتایا کہ اُن کو میڈیا خاندان کے تمام مقامی، اور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں پر فخر ھے جنھوں نے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائیں دی، جبکہ فورتھ پلر انٹرنیشنل میڈیا واچ ڈاگ کا اس وبا ء کے دوران کردار قابل ستائش ھے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ صوبائی مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے اعلان کیا تھا کہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جو صحافی اگر کرونا سے متاثر ھو ئے تو حکومت متاثرین کی داد رسی سمیت مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔ حکومت خیبر پختونخواہ کے اس اقدام کو صحافتی حلقوں میں سراہا گیا تھا اور امید کرتے ہیں کہ جتنے صحافی حضرات متاثر ھوئے، صوبائی حکومت اپنے وعدے کے مطابق اُن کی بھر پور معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

اسکے علاوہ صحافی ایس کے سمیع نے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر ہی اس مہلک بیماری سے بچنے کا واحد حل ھے اور اسکو ایک عام بیماری نہ سمجھا جائے بلکہ صحتیابی کے بعد بھی انسانی زندگی پر جسمانی، نفسیاتی اور کئی منفی اثرات رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top