مخیر حضرات کرونا سے معاشی طور پر متاثر افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں،پیوٹا

31371e0f-b1aa-4a6f-905b-62fdafa0dbf0.jpg

پشاور:جامعہ پشاور میں نادار اور غریب ملازمین میں عید گفٹس بانٹنے کیلئے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیشن (پیوٹا)،ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلام آباد اور شعبہ سوشل ورک کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

"عید لباس ڈرائیو”کے نام سے منعقدہ تقریب کا مقصد ان غیر مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا جو کہ موجودہ عالمی وباء کرونا وائرس کے کسی بھی پہلو سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر کنیز فاطمہ (نائب صدر PUTA) ، ڈاکٹر فاروق (میڈیا سیکرٹری PUTA) ، ڈاکٹر شکیل احمد (چیئرمین ، سوشل ورک ڈپارٹمنٹ) ، ڈاکٹر محمد ابرار ،لیکچرر آصف خان  اور لیکچرر فراد علی نے شعبہ سوشل ورک کے طالبعموں کی مدد سے 200 غریب گھرانوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔

تقریب میں شریک شعبہ سوشل ورک کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد مخیر حضرات کی توجہ اس جانب راغب کردینا تھا کہ وہ کرونا سے معاشی طور پر متاثر افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیکج وصول کرنے والون کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تاکہ اُن کا عزت نفس بھی مجروح نہ ہو اور اپنے گفٹس کو بھی حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top