کورونا کو شکست:وزیراعلی پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش صحتیاب

7f88e837-3bc7-42c3-b71d-e243acf595a8.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کووڈ-19 سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب سے آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق  کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آیا۔

"دی پشاور پوسٹ” کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ  اللہ کے فضل و کرم و عوامی دعاؤں سے صحت ملی۔انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی، سیاسی لوگوں و عوام کی نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا۔

کامران بنگش نے کہا کہ 14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا لیکن کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے کل سے پھر عوامی خدمت پر آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دیا جاسکتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کا واحد حل احتیاط اور سیلف آئسولیشن ہے۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو  وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے وجہ اپنی مصروفیات سے کنارہ کش ہوکر اپنے ہی گھر میں قرنطین ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top