پشاور: پختون ویلفئر آرگنائزیشن (پی ڈبلیو او) کا پختونخوا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب خاندانوں میں 1000 پیکجز راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں پی ڈبلیو او کا دوبئی میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کرونا بیماری کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار اور دوسرے غریب خاندان بُری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے اُنکے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔
اجلاس میں پی ڈبلیو او کے صدر انجینئر زبیر خان،سینئر وائس پریزنڈنٹ سلمان وصال اور جنرل سیکرٹری خلیل بونیری نے شرکت کی۔
اجلاس میں راشن پیکچز کے علاوہ دوسرے امور پر بھی بات چیت ہوئی جس میں نمایاں طور پر اورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل زیر بحث لائے گئے۔
اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ کیمونٹی کو درپیش مسائل کو حکومت پاکستان کے نوٹس میں لایا جائے گا۔