جامعہ پشاور:دوسرا سمر سکول آف سوشل ورک 9 ستمبر سے شروع ہوگا

c633b859-eea1-45b2-b0c2-315e67415994.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور شخصیت سازی کیلئے یونیورسٹی آف پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے زیراہتمام "دوسرا نیشنل سمر سکول آف سوشل ورک” 9 ستمبر سے شروع ہوگا جو کہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کرونا وباء کے باعث آن لائن منعقد کیا جانے والا تین روزہ سمر سکول کا عنوان  "انسانی رشتوں کی اہمیت کو فروغ” رکھا گیا ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی مندوبین اپنے اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے اور شرکاء کو فیلڈ کے تجربات و مشکلات اور سماجی و فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کیلئے ٹیم ورک کے بارے میں بتائیں گے۔

سمر سکول جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل ورک،یونیورسٹی آف کیلگری،کینڈا اور فلاحی ادارے ” کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا ” کے مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں جامعہ پشاور،جامعہ پنجاب اورجامعہ سندھ جامشورو  کے شعبہ سوشل ورک میں زیر تعلی طلباء وطالبات اور اس کے علاوہ 9 ملکی  اور 12 غیر ملکی ریسرچ سکالرز جن میں سوئزرلینڈ،تھائی لینڈ ترکی،قازقستان،جاپان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے مختلف یونیورسٹیز میں تدریس سے وابستہ ٹیچنک فیکلٹی کے ممبران اور سوشل ورکرز نے بھی حصہ لینگے۔

سمر سکول کے آرگنائزر اور شعبہ سوشل ورک کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ سکول کا مقصد پاکستان کے اندر شعبہ سوشل ورک کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو "فیوچر لیڈرشپ” کیلئے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تین روزہ پروگرام میں شرکاء کو معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار،برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغ،حقیقت پسندانہ سوچ کی اپنائیت اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر سوشل ورک کے تجربہ کار ماہرین نے طلباء کو لیکچرز دینگے اور اُن کے ساتھ فیلڈ کے تجربات شیئر کرینگے۔

ڈاکٹر محمد ابرار نے مزید کہا کہ سکول میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے شرکاء کو انسانی خدمات کے حوالے سے  آپس میں اتفاق رائے،روابط اور اس کے علاوہ بین الاصوبائی ہم آہنگی کو تقویت دینے کیلئے بھی راہ ہموار کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top