نوشہرہ:جامعہ پشاور کے سٹوڈنٹس بے روزگار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

94629826_2653244924787259_4191125470797889536_o.jpg

نوشہرہ:جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل ورک سے فارغ التحصیل طلباء کا اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گاؤں (خویشگی) کی سطح پر لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو راشن مہیا کرنے کا بندوبست کر دیا ہے۔

سلیم خان،حسن جان اور اُنکے باقی دوستوں نے سب سے پہلے اپنے گاؤں کے سطح پر ایسے غریب خاندانوں کو معلوم کیا جو کہ کرونا بیماری کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے تھے۔

"دی پشاور پوسٹ” کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سلیم خان نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے تو ہمارے گاؤں کے دیہاڑی دار لوگ اچانک بے روزگار ہوگئے اور ان کے پاس روزنامہ محنت مزدوری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،ایک دن گاؤں میں ہم دوست اکھٹے بیٹھے تھے کہ میں نے اُن کو اس جانب متوجہ کیا کہ ہم کو اس مشکل وقت میں ان لوگوں کی مدد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سب دوستوں نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے جمع کئے اور پھر بازار سامان خرید کر پیک کرلیا جس کے بعد گاؤں کے سطح ہر 30 مستحق غریب خاندانوں میں راش تقسیم کرلیا۔

سلیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 20 اور خاندان کو بھی جلد از جلد ایک مہنیے کا راشن فراہم کرلیں گے انہوں نے استطاعت رکھنے والے لوگوں سے مدد کی درخواست کی کہ آئیے اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان غریب خاندانوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top