خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں آج سے نادرا دفاتر عوام کیلئے کھول دیے گئے

Untitled-1-1.jpg

پشاور:لاک ڈاؤن کے باعث  ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بند رہنے والے دفاتر  آج سے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔

نادرا ملازمین کو  بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نادرا دفاتر کھولنے سے قبل اسلام آباد کے دفاتر میں شہریوں کو بلا کر حفاظتی اقدامات کی پریکٹس بھی کروائی گئی تھی۔

نادرا کے مطابق ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک بڑھائی جا چکی ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ فی الحال نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے انگوٹھے کے نشانات کے مسائل درپیش ہیں اور کچھ افراد کے والد فوت ہو چکے مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو رقم کے حصول میں مسائل درپیش ہیں، اس لیے نادرہ دفاتر کھولے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top