منظور پشتین کا عارف وزیر کے قتل کیخلاف 5 تاریخ کو دنیا بھر میں احتجاج کا اعلان

95704037_3085170948207852_2560024774428327936_n.jpg

قسمت اللہ وزیر

جنوبی وزیرستان:پختون تحفظ موومنٹ کے رہنماسردار عارف وزیر کی نماز جنازہ اُنکے آبائی گاؤں غواخوا میں ادا کردی گئیں جس کے بعد عارف وزیر کو اُنکے آبائی قبرستان میں سُپرد خاک کیا گیا۔

وانا کے علاقے "غوا خوا” میں ہونے والے عارف وزیر کے آخری  نماز جنازہ میں پی ٹی ایم کے ان گنت کارکنوں  نے شرکت کی اور انکے مغفرت کیلئے دعا کی،اس قبل کل رات ڈی آئی خان کے علاقے ظفر آباد میں بھی ایک جنازہ ادا کیا گیا تھا جہاں پر بھی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔

جنازہ میں منظور پشین، محسن داوڑ، میرکلام وزیر، ڈاکٹر گل عالم وزیر، علی وزیر، مقامی سیاسی قائدین، مشران اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سمیت ڈی پی او شوکت علی نے بھی شرکت کی۔

جنازے سے قبل علی وزیر نے  مجمے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑینگے،انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر کا ایک بھی فرد رہا تو بھی یہ پُرامن اور عدم تشدد پر مبنی تحریک کیلئے کام جاری رکھے گا۔

مجمے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے بانی منظور پشتین نے کہا کہ عدم تشدد پر مبنی ہمارا یہ پر امن تحریک جاری رہے گا،ہم نے ان حالات کا مقابلہ پہلے بھی کیا ہے اور اب بھی کریں گے لیکں ایسے واقعات ہم کو اپنے پر امن سیاسی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا منزل معلوم ہے اور عدم تشدد پر عمل پیرا ہوکر ہم اہنی سفر کو جاری رکھیں گے۔

منظور پشتین کی جانب سے  عارف وزیر کے قتل کے خلاف 5 تاریخ کو دنیا بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ جمعے کو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے چچا ذاد بھائی اور پختون تحفظ مومنٹ کے سرکردہ رہنما عارف وزیر کو وانا میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

انہیں علاج کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری طرف کل رات خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے عارف وزیر کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غم اور دکھ کی اس  گھڑی میں عارف وزیر کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو عارف وزیر کے قتل کی تحقیقات کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اُنکا مزید کہنا تھا کہ عارف وزیر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top