پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر اپنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

94633331_1132569573760139_2439150169787203584_n.jpg

پشاور:جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی عارف وزیر اسلام میں اپنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عارف وزیر کل بروز جمعہ اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ عارف وزیر کو زخمی حالت میں وانا کے مقامی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فوری طور ہر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی آئی خان اور پھر اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج ہفتے کے روز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر دلاور وزیر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کئی سال قبل ان کے والد اور بھائی کو بھی مارا گیا تھا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخاز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ٹوئیٹر” پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہارگئی اور گولیاں جیت گئی،انسانیت ہار گئی اور درندگی جیت گئی۔

عارف وزیر پرریاست مخالف بیانات کے الزامات تھے اور کئی بار حکومت کی جانب سے ان متنازع بیانات کے نتیجے میں انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ایک ماہ قبل افغانستان میں ان کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دینے کے بعد واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن چند روز پہلے ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

2007 میں وانا کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے عارف کے والد سعد اللہ جان سمیت ان کے خاندان کے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا، تب سے وہ حکومت کے خلاف میدان میں کود پڑے تھے۔

انہوں نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top