جنوبی وزیرستان:پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

94633331_1132569573760139_2439150169787203584_n.jpg

پشاور: پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی عارف وزیر پر جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق عارف وزیر اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عارف وزیر کو زخمی حالت میں وانا کے مقامی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فوری طور ہر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی آئی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پہلے سے  اُنکے آپریشن کے لئے ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان کے ماہر ڈاکٹرز انتظار کر رہے تھے۔

https://www.facebook.com/767776506911365/videos/696663277573684/

قاتلانہ حملے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف وزیر ٹاپ ٹرینڈ کر گیا۔

معروف سیاسی رہنما اور سابق سینٹر افرسیاب خٹک نے اپنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج شام پی ٹی ایم کے سرگردہ رہنما عارف وزیر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے بلکہ عرصہ دراز سے ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف میں آباد پشتونوں کو مختلف حملوں میں ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے لیکن اب پشتونوں کو خاموش کرنا اور اپنے مطالبوں سے ہٹانا ممکن نہیں۔

ڈی آئی خان سے آخری اطلاعات کے مطابق عارف وزیر کا سرجیکل آپریشن سنٹر میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں آپریشن جاری تھا۔

ایم این اے علی وزیر کا عارف وزیر پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی ایم کے تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے۔

https://www.facebook.com/767776506911365/videos/4111008118972197/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top