اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، ان کے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو اپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔
سماجے رابطے کی ویب سائیٹ ” ٹوئٹر” پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔
اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا لیکن آج پھر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی، ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنےاوراحتیاط کی ہدایت کی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ میرےبیٹےاوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔