حکومت ژالہ باری سے متاثرہ زمینداروں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرے،امین کنڈی

79219167_508229046457184_5566518133784576_n-e1587909135349.jpg

پشاور: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور کے رہنما امین الله خان کنڈی  نے صوبے میں ہونے والی ژالہ باری پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ژالہ باری سے صوبے میں کھڑی فصلوں،باغات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تمباکو کی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، گندم کی پکی اور تیار فصل کو بہت نقصان پہنچاہے، باغات اور سبزیاں بھی بری طرح متاثر ہوچکی ہیں۔

میڈیا کو جاری  بیان میں  پی ایس ایف کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگاکر غریب زمینداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ مالی تعاون کا اعلان کریں۔ کورونا وبا، لاک ڈائون اور اسکے نتیجے میں ہونے والے کاروباری اور تجارتی نقصانات کیساتھ اس قدرتی آفت نے غریب زمینداروں اور کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے، حکومت کو
بلا تاخیر ژالہ باری سے ہونیوالے نقصانات کا متعلقہ محکمہ جات کے ذریعے تخمینہ لگانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں انسان کا کوئی بس نہیں چلتا لیکن ریاست اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے عوام
کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو برائے کار لانے کیلئے بخل نہ کریں۔ اپنے عوام کے نقصانات کا قومی خزانے سے ازالہ کرتے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں قدرتی آفات کا آنا ہم سب پر ایک اور کڑا امتحان ہے۔

امین کنڈی نے کہا کہ ہم سب اس آفت میں استقامت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شکل میں اس آفت کا مقابلہ کریں گے اور اسے برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مزید مصائب، تکالیف اور آفات سے ہمیں بچائے کیونکہ ہم مزید کسی بھی آفت کے متحمل نہیں ہوسکتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top