کورونا وائرس:پختونخوا میں پہلا مسیحا زندگی کی بازی ہار گیا

94194837_10222983707927233_3952152369461985280_n.jpg

پشاور:حیات اباد میڈیکل کمپلیکس کے  پروفیسر ڈاکٹر جاوید کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر پروفیسر جاوید میں 15 دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ایچ ایم سی کے  ڈائریکٹر شہزاد فیصل نے ” دی پشاور پوسٹ ” کو بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر جاوید گزشتہ 15 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے کہا کہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر جاوید کی موت آج صبح سحری کے وقت واقع ہوئی۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ پروفیسر جاوید ہسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید پختونخوا سے وہ پہلا ڈاکٹر ہے جس کا موت کرونا وائرس سے ہوئی جبکہ صوبے کے مخلف اضلاع میں درجن سے زائد ہیلتھ ورکرز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کا علاج جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top