معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے شو میں اںھوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے سے الفاظ کسی ادارے کی تضحیک ہوئی تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔
دو روز وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون ہوئی تھی جس میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق کہا تھا کہ سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے جس پر ایک نجی ٹی وی کی پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان و سینیئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے پروگرام میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
تاہم اب مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوگئی ، معافی چاہتا ہوں، دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حامد میراور دیگر میڈیا کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں،کوئی دلیل نہیں، مجھ سےغلطی ہوئی لیکن چینل پر جھوٹ سے متعلق بات کس نے کہی نہیں بتاسکتا، یہ معاملہ ذاتی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نےکہی، نام نہ بتانے پر معذرت قبول کریں