تخت بھائی کے علاقہ شاداب کالونی میں 55 سالہ خاتون کی اقدام خودکشی

Browning-Hi-Power-pistol-e1587747013981.jpg

پشاور:تخت بھائی کے علاقہ شاداب کالونی میں 55 سالہ زوجہ سید رحیم نے افطاری کے وقت کمرے کے اندر پستول سے فائرنگ کردیا۔

مقامی ذرائع  کے مطابق واقعہ کے بعد فوری طور پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے شدید زخمی حالت میں ایم ایم سی مردان منتقل کردیا. جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے شوہر سید رحیم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ تخت بھائی بازار میں ہتھ گاڑی پر سبزی فروخت کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top