حکومت موجودہ حالات میں تمام ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کریں،سردار بابک

34712615_1744759262228469_5324750198444916736_n-e1554753258666.jpg

پشاور:اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت رمضان پیکج کا اعلان کریں تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں،کورونا وباء کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت بڑا معاشی اور اقتصادی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس سے بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لہذا حکومت کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی خاطر خصوصی رمضان پیکج کا فوری طور اعلان کرنا چاہیئے۔

باچا خان مرکز پشاور سے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عوام پر پیسہ لگائیں گے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کی خاطر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لائے۔ صوبے کے چھوٹے بڑے کاروباری اور تجارت پیشہ شعبے کو انتہائی کم شرح پر قرضے فراہم کئے جائیں۔ تمام ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کریں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب مستحق افراد کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ کریں۔

سردارحسین بابک نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں عوام کی سہولت اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق عوامی اور مقبول فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اگر ایک طرف کورونا وباء سے پیدا ہونے واے حالات سے پریشان ہیں تو دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کی قوت خرید ختم ہونے کیوجہ سے ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

سردارحسین بابک نے کہا کہ بد قسمتی سے حالات دن بدن بد تر ہوتے جارہے ہیں، عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے اور عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے،حکمران ہوش کے ناخن لینے چاہیئے اور عوام کے دکھ درد کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top