پیٹرولیم مصنوعات: اگلے ماہ 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

27336697_148304875878672_2588520272641854788_n.jpg

پشاور :دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے  تیل کی عالمی منڈی میں  قیمتیں کافی گر گئ ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے اندر بھی اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 31 روپے فی لیٹر کم کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا جب کہ اپریل کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top