6 سے 9 اپریل تک طورخم اور چمن کے راستے سے افغانستان جایا جا سکتا ہے،افغان سفیر

Torkham.jpg

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات افغان سفیر عاطف مشعل نے کہا ہے کہ ویزا رکھنے والے افعان شہری 3 دن تک افغانستان جا سکتے ہیں۔ 6 سے 9 اپریل تک طورخم اور سپین بولدک کے راستے سے افغانستان جایا جا سکتا ہے۔

کچھ دن قبل کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  پاک افغان سرحد کو بھی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جسے اب پاکستان نے عارضی طور پر کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا لاک ڈاون کے بعد پاک افعان بارڈر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک روز کھولنے کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا تھا جس کے باعث ہزاروں افغان شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

ایسے میں افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ6 سے 9 اپریل تک طورخم اور سپین بولدک کے راستے سے افغانستان جایا جا سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر افغان شہریوں کو واپس جانےکی اجازت دیدی ہے۔

حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد روزانہ ایک ہزار افغان شہری پاکستان سے افعانستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top