سیدرسول بیٹنی
پشاور :قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیسن آفیسر (ڈی پی او) قریش خان نے کہا ہے کہ عوام انتہائی ضروت کے وقت اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور حفظان صحت کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرم میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کے مہم کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
مقامی پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع کے مختلف بازاروں ،چوراہوں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اہنانے کی آگاہی دی اور صابن سے ہاتھ دھونے کی مشق کرائی۔
اس دوران شہریوں میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے اور اُنہیں معلومات دی کہ وہ نزلہ زُکام کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں ۔
قریش خان نے کہا کہ فیس ماسک صرف کرونا وائرس سے بچنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بندہ محفوظ رہ سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرم پولیس کرونا عوامی آگاہی مھم بذریعہ لاوڈ سپیکر عوام کو کرونا وائرس ایمرجنسی کے متعلق ضروری معلومات گلی گلی جا کر فراھم کی جا رھی ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرم پولیس نے کرونا وباء کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو ھر ممکن امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سو پولیس اہلکاروں پر مبنی ایک سپشلائزڈ اینٹی کرونا فورس (ACF) بنائی ھے جو کرونا کے بارے میں مقامی لوگوں میں آگاھی مہم ، کرونا کے مریضوں کی ٹریکنگ،قرنطینہ کی سیکورٹی، گھروں میں قائم قرنطینہ کی حفاظت، قومی رضاکار تنظمیوں کی ھر ممکن اعانت کرنا اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنا کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔