نسٹ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی،فواد چوہدری

ea5fb4b9-ae4c-4a71-90fe-5fc222f0e0e2.jpg

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی۔

فواد چوہدری نے  نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نسٹ یونی ورسٹی نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہےجس کےبعد  آئندہ ہفتے سے پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت 800 سے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ مقامی طورپر تیار کی گئی کٹس کی درآمد کے لیے نیویارک کی ایک کمپنی نے بھی رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی 12 ہزار تشخیصی کِٹس پاکستان بھجوائی تھیں جب کہ سندھ حکومت بھی ایک نجی اسپتال کے تعاون سے کورونا وائرس کے 10 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے کِٹس حاصل کیں۔

اس کے علاوہ فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صرف سائنس عالمی وبا سے بچا سکتی ہے، پاکستانی سائنسدان دنیا کے اردگرد  اور ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے تحقیقی اداروں اور محققین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مناسب وینٹی لیٹرز کے ورژن پر کام کریں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں جب کہ آسٹریلوی اور اسرائیلی ماہرین کے مطابق وہ اس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top