اسلام گل آفریدی
پشاور:خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک دو افراد کے موت اس موذی وائرس سے واقع ہوئی ہیں۔ صوبے میں کرونا وائرس کے سے حوالے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے سہ پہر کو میڈیا کے نمائندوں کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ پوری صوبے میں 92 مشتبہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کردیئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آج مزید چار مریضوں کے نمونے مثبت آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 23 ہوگئی ہیں جس سے دو افراد فوت ہوچکے ہیں جن میں ایک مردان اور دوسرا کا تعلق ہنگو سے تھا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پوری صوبے میں 92 مشتبہ مریض کو مختلف کورنٹین مراکز میں داخل کردئیے گئے ہیں جن میں اب تک 43 افراد کے رپورٹ نہیں آئے ہیں۔نئے چار مریضوں میں ایک ضلع خیبر، دوسرا ضلع مانسہرہ سے ہے جن کا پہلے سے ایک بھائی کرونا سے متاثر تھا، تیسرا تیس سالہ نوجوان ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر اور پہلی بار ایک پچیس سالہ خاتون بونیر سے تعلق بتایا گیا ہے۔
اجمل وزیر کے مطابق ایران سے تفتان کے راستے مزید 250 زائرین کو ڈیر ہ اسماعیل خان کے خصوصی مرکز منتقل کردیا جارہا ہے جن کے لیے پہلے سے انتظامات موجود ہے۔اُن کے بقول انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج وزیر اعلی محمود خان نے خود ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ہے جہاں پر اُنہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ درازندہ میں قائم کورنٹین مرکز کے بارے میں حکام نے اُن کو معلومات فراہم کیں۔
پریس کانفر س میں محکمہ صحت حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے صحت کے حوالے تمام اقدامات کیں جارہے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کے ماسک کا استعمال، بعض ہسپتالوں میں او پی ڈی کی بندش اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پوری معلومات مریضوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کو بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں ماسک، سینٹائزر اور ادویات کے قیمتوں کے خود ساختہ اضافے کے سوال پر حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں مسلسل شکایتیں موصول ہورہے ہیں اورمتعلقہ حکام کو اس حوالے سے اقدامات اُٹھانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اجمل وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کے حوالے کسی قسم معلومات کو نشر یاشائع کرنے سے پہلے متعقلہ حکام کے ساتھ تصدیق کے لئے ضرور رابطہ کریں۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ بعض نشریاتی اداروں نے آج بھی وہی پرانا پندرہ متاثر افراد کی خبر دوبارہ چلایا ہے جو درست نہیں تھا۔اجمل وزیر نے گزشتہ روز کیے گئے حکومتی فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ اُس پر عمل کرنے میں عوام کی تعاون درکار ہیں جبکہ لوگوں کو صفائی کے ساتھ ساتھ میل جول کم سے کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
وفاقی حکومت کے تازہ ترین جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں نئے مزید اسی متاثرہ افراد کی تصدیق کے بعد کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 384 تک جا پہنچا ہے جن میں اکثریت کا تعلق صوبہ سند ھ سے بتایا گیا ہے۔