پشاور:ٹریف پولیس پشاور کے ڈی ایس پی انیلہ ناز نے کہا کہ عوام انتہائی ضروت کے وقت اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور حفظان صحت کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کے مہم کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی انیلہ ناز اور ٹیم نے پشاور کینٹ اور یونیورسٹی روڈ پر ناکہ بندی کی۔
اس دوران شہریوں میں ہیلمٹ کے استعمال اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے متعلق آگاہی دینے سمیت ان میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے اور اُنہیں آگاہی دی کہ وہ نزلہ زُکام کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیس ماسک صرف کرونا وائرس سے بچنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بندہ محفوظ رہ سکتا ہے۔