درشل ہب نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مرکز ہیں،حنیف جنگ

5d201ea5-78e6-4995-96f2-777bb1e621fc.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام درشل ہب پشاور میں نوجوانوں کی آگاہی اور ان کے روزگار کےلئے ممکنہ مواقع اور درپیش روکاوٹیں کے حل کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ روز درشل ہب پشاور میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سینٹر فار آویئرنس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (سی اے ٹی ڈی) کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں ایک بڑی تعداد میں نوجوانوں، اکیڈمیا سے وابسطہ افراد اور دوسری کاروباری افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں نوجواجوں کے روزگار اور مواقع کے حوالے سے مباحثے کئے گئے جس میں تمام شرکا نے بھر پور حصہ لیا۔مباحثوں کے دوران اکیڈمیا اور صنعت کے مابین پائے جانے والے فاصلوں کو کم کرنے پر زور دیا گیا اور اس مد میں باعاقدہ تحقیق اور لائے عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر درشل ہب پشاور کے کوارڈینیٹر حنیف جنگ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ان کے مطابق صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز مہیا کررہا ہے۔

حنیف جنگ کے مطابق درشل انکیوبیشن مراکز کے ذریعے آئی ٹی بورڈ نوجوانوں کو باعزت کاروبار شروع کرنے میں رہنمائی کررہا ہے۔ جس سے ایک بڑی تعداد میں صوبے کے نوجوان مستفید ہورہے ہیں۔ پروگرام میں شریک خیبرپختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے پراجیکٹ منیجر شعیب یوسفزئی نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلیز کے حوالے آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ہنر مند بنانے کےلیے صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام جاری ہیں جس میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلیز سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ورکشاپ میں نوجوانوں کو درپیش روکاوٹوں اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top