پی ایس ایل میں آج دو بڑے مقابلے

197572_5568171_updates.jpg

 پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ ملتان سلطانز کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آمنے سامنے ہوں گی جب کہ رات 9 بجے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔

پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top