پشاور:یونیورسٹی آف پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے زیراہتمام پہلا انٹرنیشنل کانفرنس 3 مارچ سے شروع ہوگا جوکہ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔
تین روزہ کانفرس کے دوران ’’سوشل ورک ایجوکیشن اینڈ پریکٹس:گلوبل ایجنڈا اینڈ لوکل چیلنجز‘‘ پر قومی اور بین الاقوامی سکالرز اپنے اپنے تحقیقی مقالاجات پیش کرینگے۔
کانفرنس کے آرگنائزر اور شعبہ سوشل ورک کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار کے مطابق کانفرنس کے اندر پاکستان میں شعبہ سوشل ورک کی اہمیت اور سکوپ پر بحث ہوگی جس میں ماہرین تعلیم اپنے اپنے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کرینگے اور درپیش مشکلات کا حل بھی تلاش کرینگے۔
کانفرنس میں شعبہ سوشل ورک سے منسلک نیشنل اور انٹرنیشنل ریسرچ سکالرز،ڈویلپمنٹ سیکٹر اور مختلف سرکاری شعبہ جات کے نمائندے شرکت کرینگے۔