قبائلی ضلع کرم کے مارشل آرٹ ہیروز کا حکومت سے مالی معاونت کرنے کی اپیل

6f6a5e2b-cb60-4ab8-b6bf-d8251060216d.jpg

جاوید حسین

پاراچنار:ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کرنے والے قبائلی اضلاع کے مارشل آرٹ ہیروز نے حکومت سے مالی معاونت کرنے کی اپیل کی ہے.پاراچنارکے نوجوان جو حکومتی سرپرستی اور سہولیات کے بغیر مارشل آرٹ کے مقابلوں میں ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت کر وطن کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں.                                         

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ماسٹر شیر عباس، ارشاد حسین، علی مجتبی اور دیگر نے بتایا کہ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ابھی تک سو سے زائد میڈلز جیتے ہیں ان کے کلب میں کسی قسم سہولیات نہیں ہیں اور وہ بغیر کسی حکومتی سرپرستی اور مالی معاونت کے ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تمام تر اخراجات خود برداشت کرتے ہیں حکومتی سطح پر ان کے ساتھ کسی قسم امداد نہیں ہورہی ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل مقابلے جیب کے خرچے سے کرسکتے ہیں مگر انٹر نیشنل میں ان کیلئے بہت سارے مشکلات ہیں ویزہ اور ٹکٹ کے پیسے ان کی برداشت سے باہر ہے اس لئے ہم حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ انہیں سپانسر کریں تاکہ پاکستان کا نام بین الاقوامی طور پر روشن کرسکیں.

مارشل آرٹ کے ان ہیروز کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کو ایران میں ایشئن چیمپیئن شپ کیلئے وہ منتخب ہوگئے ہیں مگر وسائل کی کمی کے باعث ان کی شرکت ناممکن بنتی جارہی ہے قبائلی عمائدین پروفیسر جمیل کاظمی، پی پی پی ضلع کرم کے صدر جمیل طوری اور سوشل ایکٹیوسٹ اقتدار علی کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر حکومت ان پسماندہ اضلاع کے کھلاڑیوں کو سپانسر کریں تو یہ کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top