بہت سے لوگوں کے بال خشک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سلجھانا بے حد مشکل ہوجاتا ہے اور بالوں میں روکھے پن کی وجہ سے بال الجھ جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں اور اس پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کے لیے ایسے طریقے لے کر آئے ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد آپ الجھے بال اور روکھے پن سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بالوں کے روکھے پن کو ختم کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتائیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے میں ایسیٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بالوں کے کیوٹیکلز کو محفوظ رکھتا ہے جب کہ سیب کا سرکہ الجھے ہوئے بالوں کے لیے بھی بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد ایک کپ پانی کے اندر اتنی ہی مقدار میں سیب کا سرکہ ملانے کے بعد اس سے سر دھو لیں، ایسا کرنے سے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں۔
دہی کا استعمال
دہی کے اندر وٹامن بی 5 اور وٹامن ڈی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بالوں کے لیے بے حد معاون ہے، بالوں میں دہی کا استعمال کرنے سے بال نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ اسے مزید بہتر بناتے ہیں۔
ناریل تیل
ناریل کے تیل میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ بالوں کا روکھا پن ختم کرتا ہے، اگر آپ اپنے بالوں میں ناریل کے تیل کا استعمال کریں گے تو اس سے آپ کے بال نرم ہوجائیں گے اور یہ بار بار نہیں الجھیں گے۔