ضلع شانگلہ کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائیں گے،ڈی سی عمران حسین

e8d7985b-49ca-43c9-8ef0-87cb8bb8a107.jpg

پشاور:ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے ضلع بھر کے پولیو ورکرز کیساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر الپوری اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر پولیو ورکرز نے بہت بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں حصہ لیا جن میں ایل ایچ ڈبلیوز، چیئرمین UPEC، ایریا انچارج اور موبائل ٹیم ممبران شامل تھے۔

پولیو ورکرز نے ضلع شانگلہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ انکے ساتھ کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اد کیا اور اپنے مسائل بیان کئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کچھ مسائل کے حوالے سے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ باقی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

کھلی کچہری میں ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز نے پولیو ورکرز کو سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور پولیو ورکرز کو اس حوالے سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی.

ڈی سی شانگلہ نے دسمبر کی پولیو مہم کی کامیابی پر تمام پولیو ورکرز کو مبارکباد دی اور اسی جذبے سے آئندہ کام جاری رکھنے کی اپیل کی تا کہ قومی فرض ادا کرتے ہوئے ہم پولیو جیسے موذی مرض سے نجات پا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top