سیاح برفباری کی موسم سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،سوات انتظامیہ

4628dc32-c7d0-41e8-8a2c-772409834ea9.jpg

سوات : صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سوات نے مالم جبہ اور کالام سمیت ضلع کی دوسری سیاحتی مقامات کو روڈوں کی حالت ہر وقت قابل سفر رکھنے کیلئے انتظامات کی ہوئی ہیں اور تازہ برفباری کی لہر سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان سیاحتی مقامات کو عوام کسی بھی وقت آ سکتے ہیں.

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹوریسٹ/سیاح اپنی گاڑیوں کو چین ( زنجیریں ) لگا کر سفر کیا کریں اور برفباری کی موسم سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے آئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سیا حوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر رہیں گے تاہم جن لوگوں کو گاڑیوں کو چین لگانے کی طریقہ کار سے واقفیت نہ ہو انہیں چاہیے کہ سوات یعنی مینگورہ سے نکلتے وقت مقامی گاڑیوں کا سہارا لیں.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاح اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی گاڑیوں کو چین لگی ہوئی ہو، بغیر چین لگے گاڑیوں کو حادثات کی امکانات ہوتے ہیں ہیں آجکل مالم جبہ اور کالام سمیت دیگر تمام پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی حسن کو چار چاند لگے ہوئے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے سیاح جوق در جوق سوات آرہے ہیں جن کی حفاظت اور انہیں کی رہنمائی کیلئے سوات کی ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کئے ہوئے ہیں.

ضلعی انتظامیہ سوات نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ سیاح اپنی گاڑیوں کو چین کی تنصیب یقینی بنائیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اور ضروری ساز و سامان اپنے ساتھ رکھ کر ان علاقوں میں سیاحت کی لیے نکلے اگر ان کے ساتھ گاڑیوں میں چین یا دوسری سہولیات میسر نہ ہو تو مقامی گاڑیوں سے مدد لی جاسکتی ہے تاہم گاڑیوں کو کرایہ پر رکھتے وقت یہ بات یقینی بنائیں کہ ان کو چین لگی ہوئی ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top