سُریلی آواز کی مالک معروف گلوکارہ ماہ جبین قزلباش ایل آر ایچ ہسپتال میں داخل

eefdce28-b30f-4ba4-bea2-8310a46c641f.jpg

اسلام گل آفریدی

گزشتہ روز پشتو، اُردو، ہندکو اور فارسی کے معروف گلوکارہ ماہ جبین قزلباش کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماہ جبین کے زندگی کو بچانے کی بھرپور کوشش  کی جارہی ہے اور اُن کو دو دنوں سے  ونیٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جہاں پر اُن کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اُن کے بقول مریضہ کے دل کا دورہ انتہائی شدید تھا جس کے وجہ سے اُن کے سانس کو مصنوعی طورپر بحال کردیا ہے۔


ماہ جبین قزلباش کے اکلوتے بیٹے شاہد علی اورکزئی نے بتایا کہ تین دن پہلے ماں کو سینے میں شدید درد کی تکلیف شروع ہوئی لیکن ڈاکٹر کے معائنے سے دو گھنٹے پہلے اُن کے حالت غیر ہوگئے اور بے ہوشی کے حالت میں اُن  کو  لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی کے شعبے میں منتقل کردیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اُن کو دل کا شدید دورہ پڑا ہے اور انتہائی نگداشت کے وارڈ یا آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا براڈ کاسٹر فورم کے ایک وفد نے صدر خائستہ رحمان کے قیادت میں ماہ جبین قزلباش کی عیادت کیں اور اُن کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔خائستہ رحمان کا کہنا ہے کہ ماہ جین قزلباش نے موسیقی کے لئے جو خدمات سرانجام دیں اُس کی مثال نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے اُس کو بلبل سرحد کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماہ جین کے خاندان نہ صرف مالی مشکلات کے شکار بلکہ ہسپتال اُ ن کے علاج کے لئے بھی اقدمات کی ضرورت ہے۔اُنہوں محکمہ ثقافت اور اطلاعات ونشریات سے مطالبہ کیا وہ ماہ جبین کے بہتر علاج کے لئے فور ی اقدمات کریں۔

ہسپتال میں اُن کے قریبی راشتہ داروں نے بتایا کہ اب تک ماہ جبین قزلباش کے بہتر علاج کے سلسلے میں کسی ادارے یا وزیر نے اُن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے جبکہ اُن کے کمائی کے واحد ذریعہ بیٹے کے معمولی سے نوکری ہے جس کے ذریعے اُن کے علاج کے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں۔

رابطے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ماہ جبین قزلباش کو بہوشی کے حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ فوری طورپر ضروری ٹیسٹ کروائے گئے اور اُن کے سانس کو بحال کردیا گیا جبکہ موجودہ وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ طبی عملہ چوبیس گھنٹے اُن کی نگرانی کررہا ہے۔ اُن کے بقول ہستپال انتظامیہ کے کے جانب سے ہرممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ماہ جبین قزلباش کو 2015 میں پہلا دل کا دورہ پڑا تھا جبکہ بعد میں مشہور ماہر امرض قلب ڈاکٹر عدنان گل سے انجوگرافی کرانے کے بعد اُن کو سٹیڈیا والز لگائے گئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قزلباش معمول کے مطابق ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کراوتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top