خصوصی توجہ سے معذور افراد کے زندگیوں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے،ڈاکٹر نوشاد

IMG_0102-e1577822283592.jpg

پشاور:وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چئیر سکیم کے تحت صوبہ بھر کے مختلف جامعات کے 25خصوصی طلباء و طالبات میں الیکٹرک ویل چئیرز تقسیم کیے گئے۔آئندہ 3سالوں میں خیبر پختونخوا کے جامعات کے 600 خصوصی طلباء کو وزیر اعظم الیکٹرک ویل چئیرسکیم کے تحت 600 الیکٹرک چئیرز فراہم کی جائیں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان تھے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اسلامیہ کالج پشاور کے باہمی اشتراک سے اسلامیہ کالج پشاور کے تاریخی روس کیپل ہال میں صوبہ کے مختلف جامعات کے خصوصی طلباء و طالبات میں وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چئیر سکیم کے تحت الیکٹرک ویل چئیرز کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کی۔تقریب سے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان،اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اورپراجیکٹ ڈائریکٹر دُرِشہوارسدوزئی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت اور اعلیٰ تعلیمی تعلیمی کمیشن خصوصی طلباء کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن میں کوئی بھی تعمیراتی پراجیکٹ اس وقت تک منظور نہیں ہوسکتا جب تک اس میں خصوصی طلباء کے لیے انتظامات نہ ہو۔اس وقت پاکستان بھر کے 200 یونیورسٹیوں میں سے صرف 16 یونیورسٹیوں میں خصوصی طلباء کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ہماری یونیورسٹیوں ہماری ترجیح ہونی چا ہئیے کہ خصوصی طلباء کے لیے زیادہ تر سہولیات میسر ہو۔

آخر میں مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف،اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان،سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمال خان اورپراجیکٹ ڈائیریکٹر دُرِشہوارسدوزئی نے خصوصی طلباء کو الیکٹرک ویل چئیرز حوالے کیے۔۔ مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان نے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کو شیلڈ پیش کیا جبکہ اسلامیہ کالج کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے  پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان، سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمال خان اورپراجیکٹ ڈائیریکٹردُرِشہوارسدوزئی کو شیلڈز پیش کیے جبکہ اس موقع پر سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدرمحمد زمان خان محمدزئی، جنرل سیکرٹری محمد فیاض خان،ایڈمنسٹریٹیو آفیسر عرفان اللہ مروت بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top