سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے،آفتاب احمد شیرپاؤ

aftab-ahmed-khan-sherpao-1024-e1555093840757.jpg

پشاور: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سابق صدرپاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو علاج معالجہ کی سہولیات ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی احسن اقدام ہے کیونکہ ان کو جو امراض لاحق تھے ان کا علاج جیل میں ممکن نہیں تھا اورحکومت کا فرض بنتا ہے کہ سابق صدر کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کرے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور حالیہ فیصلہ سے ثابت ہوا کہ ہماری عدلیہ اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سابق صدر کی طبی بنیادوں پر رہائی اچھی روایت ہے اور حکومت کو اعلیٰ جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top