پشاور: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور کے رہنما امین الله خان کنڈی نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات صاف و شفاف ہوتے تو آج صوبے میں عوامی نیشنل حکمران جماعت ہوتی،موجودہ صوبائی حکومت ایک بی آر ٹی بھی مکمل نہیں کرسکی۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور پھر بھی پشاور کے باسی طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں۔تبدیلی کے دعویدار حکومت کی ناقص پالیسوں نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام اے این پی اور بلور خاندان پر اعتماد کرتے ہیں اور پشاور میں اے این پی اور بلور خاندان کی سیاست ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں بلور خاندان ساری عمر پشاور کے عوام کی خدمت کی ہے
انہوں نے کہا بی آر ٹی کا حالیہ نتیجہ پی ٹی آئی کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ مرکز اور صوبے میں حکومتیں ہونے کے باوجود پشاور اور صوبے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور عوامی نیشنل پارٹی ولی باغ کے بغیر نہیں چل سکتی اور وقت نے ثابت کر دیا ہے کے ولی باغ کے فیصلے ٹھیک ہوتے ہیں۔