پڑھا لکھا نوجوان نسل ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے،ڈاکٹر نوشاد خان

14711197_1391158767561564_3126540995557366721_o.jpg

پشاور:اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہا ہے کہ ترنگزئی ہاسٹل کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔تمام تر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔انھوں نے طلباء سے کہا کہ آپ کے اندرقائد اعظم،علامہ اقبال، محمد بن قاسم،محمود غزنوی،احمد شاہ ابدالی موجود ہیں۔ اب یہ آپ کے اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ آپ کو سنواریں۔آپ صرف پاکستان کا مستقبل نہیں بلکہ آپ اسلام کا بھی مستقبل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے حاجی صاحب ترنگزئی ہاسٹل میں ویلکم پارٹی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے مزید کہا کہ ہمیں تاریخ سے سیکھنا چائیں۔سلطنت عثمانیہ مسلمانوں کی سلطنت تھی۔سپین میں مسلمانوں کی کئی سو سال تک حکومت رہی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا جو بھی پیشہ ہو۔ اس کے ساتھ انصاف کرو۔جذبات کو کنٹرول کرو اور جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چائیے۔اورزندگی میں کبھی بھی مشکلات اور چیلنجز سے گھبرانا نہیں۔قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی کام نہیں کرونگا۔

اسلامیہ کالج کے پرووسٹ میاں کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلر اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کے فلاح و بہبود کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔اسلامیہ کالج کے ہاسٹلز کے نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں وارڈنز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔وارڈنز میں ٹیم سپرٹ موجود ہے۔وارڈنز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں اور ساتھ ہی تقریب کے انعقاد کرنے پر ہاسٹلز سٹاف اور ارگنائیزنگ کمیٹی کا کردار مثالی ہے۔

سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زمان خان نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور سے دلی محبت ہے۔ طلباء اسلامیہ کالج کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھیں اور قلم کتاب کیساتھ اپنا رشتہ جوڑیں۔محمد فیاض خان جنرل سیکرٹری سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسلامیہ کالج ایک عظیم ادارہ ہے۔تعلیمی میدان کے کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اسلامیہ کالج کا اپنا کردار ہے۔

مظہر وکیل درانی ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں سے آئس اور دیگر نشوں سے پاک کرنا ہے۔ تعلیمی اداروں سے نشے کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ طلباء ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں ان سے بہت امیدیں وابستہ ہے۔

تقریب کے آخر میں پرووسٹ سید کمال نے خصوصی طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔جبکہ ہاسٹل کے وارڈنز نے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کو سوینئر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top