سائبر سیکورٹی سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر رفیع الشان

cbe7c66c-6edb-4094-a652-c03fc000b3a4.jpg

پشاور: موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتاتاہم اس کے استعمال کے دوران انتہائی اختیاط کی ضرورت ہے۔ان کا خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائبرایمرجنسی رسپانس سنٹر کے چیف رفیع الشان نے گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سائبرسیکورٹی اور سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

سیمنارکا انعقاد خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پرشعبہ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر ثاقب شہزاد، لیکچرار فیصل شہزاد، محمد شاہد،محمد فیصل، سائبرایمرجنسی رسپانس سنٹر کے کورس انسٹیکٹرمجتبیٰ حسین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات موجود تھے۔

ڈاکٹررفیع الشان کا کہنا تھا کہ ملک میں تری جی اور فور جی (3G, 4G) ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرنیٹ کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جوکہ خوش آئند ہے تاہم انہوں نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے دوران سائبرسیکورٹی اور اس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکورٹی کے حوالے آگاہی بہت ضروری ہے، اکثر انٹرنیٹ یوزر کی اپنی غفلت اور لاعلمی کی وجہ سے قیمتی ڈیٹا کو نقصان پہنچ جاتا ہے۔

انہوں شعبہ صحافت کے طالب علموں کو مختلف واقعات کی مدد سے سائبرسیکورٹی کے حوالے سے آگاہی دی۔ انٹرنیٹ ہیکرزسے محفوظ رہنے کے لئے انہوں نے مضبوط پاس ورڈ رکھنے، مشکوک ویب سائٹس کے استعمال اورڈاونلوڈنگ کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ فیک نیوز پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فیک نیوز کی ٹیکنالوجی کی مدد سے روک تھام ممکن نہیں ہے.

انہوں سیمنار کے شرکاء کو بتایا کہ خبروں کی مکمل جانچ پڑتال ہی کی بدولت غلط خبروں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شئیر کرنے سے پہلے اس کی ویریفکیشن ضروری ہے اور یہی وہ بنیادی طریقہ ہے جس سے فیک نیوز کی گردش کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

سیمنار کے دوران سائبرایمرجنسی رسپانس سنٹر کے کورس انسٹیکٹر مجتبیٰ حسین نے انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہنے کے تدابیر اور طریقہ واردات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر رفیع الشان اور چیئرمین شعبہ صحافت ڈاکٹر ثاقب شہزاد نے سیمنار میں شرکت کرنے والے طالب علموں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ کامیاب سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر ثاقب شہزاد نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی باہمی اشتراک سے مزید آگاہی اور تربیتی ورکشاپ و سیمنار کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top