پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ نے میدان مار لیا ہے۔
پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ اور پیپلز پارٹی کے فرزندعلی کے درمیان مقابلہ تھا۔ 145 ارکان پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ ہوئی۔
پی ٹی آئی کے تاج محمد ترند، آزاد رکن فیصل زمان اور اے این پی کے فیصل زیب بیرون ملک ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال جبکہ جماعت اسلامی کے 3 ارکان نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پولنگ مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلز پارٹی کے فرزند علی نے 30 ووٹ لیے، 4 ووٹ مسترد کئے گئے۔