حکومت فاٹا اصلاحات میں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی،آفتاب احمد شیرپاؤ

aftab-ahmed-khan-sherpao-1024-e1555093840757.jpg

پشاور:قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اثرات ظاہر ہو نا شروع ہو گئے ہیں جس کا اندازہ وزیر اعظم عمران کان کی اضطراب اور ہیجانی کیفیت سے لگایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہو ں نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈے کوتل میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد رضا شینواری اور ہمایون خان شینواری، لنڈی کوتل کے مشہور شحصیت حاجی گل حسن پیرو خیل مرحوم کے خاندان،جوہر شاہ،حاجی نواز،محمد شعیب،حاجی قیصرخان،اشفاق،قاسم،عادل اورمومن خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئر مین حاجی محمد غفران اور صوبائی چیئر نیں سکندر حیات کان شیر پاؤ بھی موجود تھے۔

آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس جی وجہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی قلیل مدت میں بے تھاشہ قرضہ لیا جس کی ملکی تاریخ مے ں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم اپنی ناتجربہ کاری اور نا اہلی کی وجہ سے مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائیلی اضلاع میں انتظامی،معاشی اور سیاسی اصلاحات متعارف کرانے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام صرف کاغذات تک محدود ہے اور زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔

آفتاب احمد شیرپاؤ کہ حکومت متنازعہ قوانین لا کر انضمام کے عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ قبائیلی اضلاع میں معدنیات کی ملکیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبائی اسمبلی سے حالیہ منظور شدہ ایکٹ مسترد کرتی ہے۔انہوں نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈیننس کی پورے صوبے میں نافذ کرنے کی بھی مخالفت کی۔

آفتاب احمد شیرپاؤ نے افغان طالبان کے قید سے رہائی پانے والے دو مغربی مغویوں کی ہھائی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امریکہ اور طالبان کے مابین تعطل کا شکار بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا جاتا کہ افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں منعقد کئے گئے حالیہ انتخابات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر اپنے تحفطات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top