معصوم سکینہ کی قتل کیخلاف پشاور میں انسانی حقوقوں کے تنظیموں کا مظاہرہ

654f7e31-b8d4-480c-871c-6d90942a0006.jpg

پشاور:سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا گیا جس میں قر عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے  شرکت کی اور صوبائی حکومت سے اس طرح کی واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

شرکاء سے خطاب کے دوران طلباء تنظیم کے سربراہ ذیشان، سماجی کارکن جمیلہ گیلانی، تیمور کمال، سلام مندوخیل، مشتاق درانی اور نظیف ھشتنغر نے مشترکہ خطاب کے دوران کہا کہ صوبے میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں کے بعد قتل ہونے کے واقعات میں زور بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

حکومت اس ضمن میں حکومت بچوں کیساتھ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے موثر قانون سازی کریں تاکہ نہ صرف ان واقعات کی روک تھام ہوسکے بلکہ والدین کو بھی اس خوف سے آزاد کیا جاسکیں۔

شرکاء نے اس قسم کے واقعات میں پولیس کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیس بھی ان کیس کے ایف آئی آر اندراج میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جو کہ بھیانک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top