پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹھاکرا ہوگا

pic_1520948071.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میں سے 3 میچز میں کامیاب رہی جب کہ ملتان سلطانز اب تک 5 میں سے 1 میچ فتح حاصل کرسکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top