پشاور:33ویں نیشنل گیمز کا میدان کل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا

11-780x405.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:33ویں نیشنل گیمز کا میدان کل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا، دس ہزار کھلاڑی و آفیشلز 32 مردوں اور 27 خواتین گیمز میں شرکت کرینگے، پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 9 سال بعد خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والی 33ویں نیشنل گیمزکی افتتاحی تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں صبح 10 بجے منعقد کی جائے گی، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پاک آرمی، پی اے ایف، ریلوے، پاکستان پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا اور اسلام آبادپر مشتمل 10 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز کے دستے پشاور پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل، سیاحت، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل ہیں،گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو دو لاکھ، سلور میڈل کیلئے ایک لاکھ جبکہ براؤنز میڈل جیتنے والے کو پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر 26 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی، 5 اعشاریہ 5 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار گراونڈز بنائیں گے، ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لئے طبی سہولیات سمیت سیکورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top