خیبر کے کنڑیکٹرزکو جلد سیکورٹی کے مد میں روکاگیا رقم جاری کیا جائے،خیبر کنٹریکٹر ایسوسیشن

Khyber_Pass-e1582723829123.jpg

خیبر:صدر آل کنٹریکٹر ایسویشن ضلع خیبر کا آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے میں جاری ترقیاقی کاموں میں ٹھیکیدار برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کی صدارت ایسویشن کے ضلعی صدر حاجی بادشاہ خان آفریدی نے کی۔

اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہ پوری قبائلی اضلاع اور خصوصا ضلع خیبر کے ٹھیکداروں نے مشکل حالات میں ترقی کام جاری رکھیں ہوئے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے کام مکمل ہونے کے باوجود بھی کنٹریکٹر سے جمع شدہ سیکورٹی کے رقم ادا نہیں کیاجارہاہے جو کروڑوں جس کے وجہ سے جاری کام متاثر ہونے کے اندیشہ ہے۔

حاجی بادشاہ خان آفریدی نے کہاکہ اس سلسلے میں حکام بالا کے ساتھ کئی بار مزکرات بھی ہوچکے اور مسئلے کی حل یقین دہانی بھی کرائی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ڈسڑکٹ اکاؤنٹس آفس ضلع خیبر ٹھیکیڈاروں کو سیکورٹی کے رقم ادائیگی سے انکاری ہے اور بار بار بات چیت کے باجود بھی بتایاجاتا ہے کہ سیکورٹی کے رقوم جو کہ کروڑوں روپے ہیں تاحال مرکزی حکومت سے صوبائی حکومت کو منتقل نہیں ہوئے ہیں جبکہ ضلع باجوڑ میں باقاعدگی سے سیکورٹی کے رقوم کنٹریکٹرکو ادا کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا،سیکرٹری فنانس اوراکاؤنٹس جنرل اور صوبائی وزیر خزانہ فوری طورپر ضلع خیبر کے ٹھیکیداروں کو سیکورٹی کے رقم کے ا دائیگی کا مسئلہ پرفوری طور پر حل کریں تاکہ علاقے میں جاری ترقیاتی کام کو احسن اور بروقت پائے تکمیل تک پہنچ سکے۔ایک سوال کے جوان میں حاجی بادشاہ خان نے کہ آگر صوبائی حکومت ضلع خیبر کے کنٹر یکٹر کا مزکورہ مسئلہ حل نہیں کرتا تو تمام ممبران مجبوراً ہڑتال کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top